حیدرآباد۔27۔مارچ (اعتماد نیوز)ضلع ورنگل کے نیکونڈا میں آج ایک سرکاری عہدیدار ایک کسان سے پانچ ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس
کسان سے سرکاری عہدیدار کی جانب سے رشوت کے مطالبہ کے بعد کسان نے انسداد رشوت ستانی عہدیداروں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے شکایت کی۔ جس پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ انہوں نے سرکاری عہدیدار کو گرفتار کر لیا۔